پیر ارباب حسین اور خیراللہ خان کی مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا کی عیادت کی جلد صحت یابی کیلیے دعا
Posted on April 14, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
پشاور :مسلم لیگ ن کے رہنمائوں پیر ارباب حسین اور خیراللہ خان نے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا کی عیادت کی اورانکی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی اس موقعہ پر پیر ارباب حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں امن و امان کا قیام یقینی بنانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔
کیونکہ امن کے بغیر ملکی استحکام اور معاشی ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا مریم نواز شریف کی قیادت میں یوتھ کیلئے بے شمار منصوبوں سے آنے والی نسلوں کی ذہنی نشو نما کی جا رہی ہے جبکہ سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے جہاں قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے وہیں پر ملک و قوم کو لاتعداد مسائل اور بحرانوں کے بھی تحفے ملے ہیں انشاء اللہ تعالی بہت جلد میاں برادران ملک و قوم کو غیر یقینی صورتحال سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیںگے۔