پیر تک فرنس آئل کا اسٹاک بھی ختم ہونے کا خطرہ

Furnace Oil

Furnace Oil

لاہور (جیوڈیسک) ملک میں فرنس آئل کا اسٹاک دس ہزار میٹرک ٹن باقی رہ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار کے لئے فرنس آئل کی یومیہ کھپت پچیس ہزار میٹرک ٹن ہے۔ بجلی پیدا کرنے والے اداروں کو اگر روزانہ تین سے چار ہزار ٹن فرنس آئل بھی دیا جائے تو پیر تک اسٹاک ختم ہو جائے گا۔

فرنس آئل کی سپلائی کے لئے بائیکو سے پچیس ہزار ٹن فرنس آئل کی فراہمی کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کچھ سپلائی پارکو سے ہو جائے گی لیکن ملکی ضرورت کے لئے یہ ناکافی ہو گی۔ اطلاعات کے مطابق نیا ٹینڈر جاری کرنے تک فرنس آئل کا کوئی جہاز متوقع نہیں۔

اس لئے یہ صورتحال پیٹرول کی قلت سے زیادہ خراب ہو گی۔ ایم ڈی پی ایس او کی پٹرول بحران میں معطلی کے بعد کسی دوسرے افسر کو عہدے پر نہیں لگایا گیا۔ ملکی انتظام میں تیل کی سپلائی چین کو برقرار رکھنے کے لئے ایم ڈی کی اجازت ضروری ہوتی ہے جو موجودہ صورتحال میں کسی کے پاس نہیں۔