پیر محل شہر کو واٹر فلٹریشن کی سپلائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر تکمیل کی طرف گا مزن ہے، محمد خرم شہزاد بھٹی

تفصیل کے مطا بق ایڈوکیٹ جنرل آف پنجا ب چو ہدری مصطفٰے رمدے کے میڈیا ایڈوائیزر خرم شہزاد بھٹی نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پیر محل کی عوام کا سب سے دیرینہ پینے کے پانی کا مسئلہ جس کے استعمال سے بچے اور بڑے مختلف قسم کی موضی امراض میں مبتلاء ہو رہے ہیں۔

ممبر آف پا رلیمنٹ چو ہدری اسد الرحمن اور ایڈوکیٹ جنرل آف پنجاب چوہدری مصطفےٰ رمدے کی خصو صی کا وش سے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اپنے سابقہ دورہ پیر محل میں پیر محل شہر کے لئے 30 کروڑ 55 لاکھ روپوں کی خطیر رقم کے میٹھے پانی کے منصوبے کا سنگ بنیا د رکھا تھا اسکا تکمیلی کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور انشاء اللہ پیر محل کی عوام جلد ہی اس میٹھے پانی کی نعمت سے مستفید ہو گی۔