پیرمحل کی خبریں 20.07.2013

پولیس نے بغیر عدالتی ریمانڈ تفتیش کے چھوڑ دیے ورثاء کا شدید احتجاج ہمیں انصاف فراہم کیاجائے
پیرمحل ( نامہ نگار ) حساس ادارے کے ملازم کو اندھادھند فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے پانچ ملزمان میں تین ملزمان پولیس نے بغیر عدالتی ریمانڈ تفتیش کے چھوڑ دیے ورثاء کا شدید احتجاج ہمیں انصاف فراہم کیاجائے ورثاء کی چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری اور اعلیٰ حکام سے اپیل تفصیل کے مطابق رینجر کا اہلکار فاروق احمد ولد احمد بخش جو کہ چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا لوئر کالونی پیرمحل میں اپنے کزن طارق ولد نواز کے پاس ملنے کے لیے آیا ہوا تھا کہ ملزمان سرفراز ولد سلطان ، مٹھو ولد منظور، فاروق ولد محمد رمضان، فیاض ولد حق نواز ولد، شوکت ولد ریاض نے اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کرڈالا اور فرار ہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ 201 زیر دفعہ 302/109،34 ت پ مورخہ 29-6-2013 درج کرکے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا مگر بعدازاں بغیر کسی عدالتی ریمانڈ ،تفتیش کے فارو ق ولد محمد رمضان، فیاض ولد حق نواز ولد، شوکت ولد ریاض کو چھوڑ دیا مقتول فاروق احمد کے والد احمد بخش ولد غلام محمد مغل نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ایس ایچ او رانا افضل نے مجھے انصاف فراہم کرنے کی بجائے دھکے دے کر تھانہ سے باہر پھینک دیا میرے پاس اختیار ہے میں جس کو چاہوں بے گناہ کروں تم جو کرنا ہے کرلو احمد بخش ولد غلام محمد مغل نے چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری، چیف جسٹس ہائی کورٹ لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، آئی جی پنجاب کے نام دی گئی درخواستوں میں مطالبہ کیا کہ فی الفور میرے بیٹے کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچاتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائے ایس ایچ او محمد افضل سے موقف پوچھا تو انہوں نے کہا تفتیش شاہد اسلم کررہا ہے میں نے کچھ نہیں کہا مجھ پر الزامات بے بنیاد ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رمضان المبارک میں نماز تر اویح کے اوقات میں مساجد پر ڈیوٹی ملکی صورتحال اور ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر
پیرمحل ( نامہ نگا ر) اسلحہ نہ حفاظتی سامان بے سروسامانی کے عالم میں نہتے پی کیو آر رضاکاران کی رمضان المبارک میں نماز تر اویح کے اوقات میں مساجد پر ڈیوٹی ملکی صورتحال اور ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سخت تشویش اور امتحان میں مبتلا تفصیل کے مطابق پی کیو آر کے کمانڈران اور رضاکاران نے کہا کہ پولیس انتظامیہ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ عدم وسائل اور بے پناہ مسائل کے باوجود اپنی رضاکارانہ خدمات جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے مجاز اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ جوانوں کو اسلحہ اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تودہشت گرد تخریب کار اور جرائم پیشہ عناصر کو محاسبہ کی نکیل ڈالنے کے لیے ہرممکن کوشش جاری رکھیں گے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کمان میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی بی ایک جان لیوا مگر قابل علاج مرض ہے جس کے خاتمے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے
پیرمحل ( نامہ نگار ) ٹی بی ایک جان لیوا مگر قابل علاج مرض ہے جس کے خاتمے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے اس خطر ناک بیماری کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنے میں میڈیا اپنی ذمہ داری ادا کرے اور عوام کو آگاہ کرے کہ یہ ایک مکمل قابل علاج مرض ہے جس کی بروقت تشخیص سے مریض مکمل صحت یاب ہو جاتا ہے یہ بات ٹی بی کے علاج کے حوالے سے آگاہی مہم کے سلسلہ میں منشاد حسین انچارچ ٹی بی ڈاٹ پروگرام پیرمحل نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے بتایا کہ اگر کسی شخص کو تین ہفتے سے زائد کھانسی، وزن میں بلا وجہ کمی ،رات کو روزانہ ہلکا بخار اور بلغم میں خون آتا ہو تو اسے ٹی بی لاحق ہو سکتی ہے جس کی فوری تشخیص کروائی جائے اور آٹھ ماہ تک مسلسل دوا استعمال کر کے اس خطر ناک بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔پیرمحل مرکز صحت میں ٹی بی کی تشخیص کی مکمل سہولتیں دستیاب ہیں جن سے مردو زن استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے معاشرے کے بااثر افراد سے اپیل کی کہ وہ ٹی بی کے جان لیوا مرض کے خاتمہ میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور ٹی بی کے مریض کو چھپانے کی بجائے اسے ہسپتال پہنچائیں تا کہ اس کا مکمل علاج کیا جا سکے۔