لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے اسکول یکم فروری کو کھلیں گے یا نہیں، والدین کشمکش میں پھنس گئے۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا کہ سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جب تک سیکیورٹی نہیں ملے گی اسکول نہیں کھولے جائیں گے۔
انہوں نے مقدمات کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا کہ حکومت نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ پیر سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔
رانا مشہود نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول فیڈریشن کے ساتھ مذاکرات کے بعد تمام مسائل حل کریں گے۔ تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلے کے لیے اہم اجلاس کل ہو گا۔