مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 14/11/2016

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) شارع عام پر جوا کھیلنے میں مصروف 8 جواری گرفتار،دائو پر لگی رقم 23822 روپے 7 موبائل فون بر آمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے نیواں تھہ مصطفی آباد میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر شارع عام پر تاش کے پتوں پر جوا کھیلنے میں مصروف محمد سجاد، شفقت، نیامت علی، محمد اشرف، طالب حسین ،ذوالفقار، محمد عرفان اور محمد جمیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم 23822 روپے نقدی، 7 موبائل فون ودیگر سامان قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا، ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، عوام میرے موبائل نمبر 0306.1429412پر رابطہ کریں، فوری کاروائی کروں گا، میری تعیناتی کے دوران شریف شہری سکھ کا سانس لیں گے اور سماج دشمن عناصر پر زمین تنگ کر دوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کا سرکاری نمبر بحال، عوام اپنے مسائل کے حل اور سماج دشمن عناصر کی اطلاع 0306.1429412پردے سکتے ہیں، تفصیلات کے مطابق عرصہ داراز سے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کا سرکاری موبائل نمبر بند تھا جسے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے اپنی تعیناتی کے دوسرے دن ہی چالو کرنے کا حکم دیا اور اب عوام کو ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سے رابطہ کرنے کیلئے 0306.1429412نمبر مہیا کر دیا گیا ہے، اس سے قبل ایس ایچ او کا سرکاری موبائل نمبر بند ہونے کی وجہ سے عوام کو 15پر کال کرنا پڑتی تھی، اب ایمرجنسی کیلئے 15اور روٹین کے کاموں کیلئے ایس ایچ او کا سرکاری موبائل نمبر استعمال کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مجھے میرے سسرالیوں سمیت تشدد کا نشانے بنانے والوں کے خلاف 50روز بعد بھی مقدمہ درج نہ ہو سکا، پولیس اہلکار ملزمان سے ساز باز ہو کر الٹا ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، اعلی حکام انصاف فراہم کریں، عاصم شاہ کی پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق عاصم شاہ نے پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 21ستمبر کو اپنے سسرال رحمان گارڈن تھانہ فیکٹری ایریا شیخورہ گیا ہوا تھا کہ وہاں اس کی ساس نے اپنا مکان 40لاکھ روپے میں فروخت کر دیا، عاصم شاہ اپنی ساس ، بہنوائی کے ہمراہ 19لاکھ60ہزار روپے لیکر واپس آ رہے تھے کہ آصف اور اس کی بیوی، جمشید عباس اور عاطف نامی شخص ایک نا معلوم عورت کے ہمراہ مسلحہ ہو کر آ گئے اور ہمیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، شبیر ایس آئی، شوکت علی کانسٹیبل ودیگر تین پولیس اہلکاروں نے ہم سے 19لاکھ 60ہزار روپے چھین لئے ، ہمیں پہلے چوکی اور بعد میں تھانہ فیکٹری ایریا لے گئے، جہاں پر میری ساس کی طبعیت خراب ہو گئی، تو شبیر ایس آئی نے میری ساس کے کانوں سے بندے ، انگوٹھیاں اتار لی، اور ہمیں روکنے اور تشدد کا نشانے بنانے والوں سے ساز باز ہو کر ہمارے خلاف 420کا مقدمہ درج کروا دیا، ہماری طرف سے تھانہ فیکٹریاں ایریاں شیخورہ، ڈی آئی جی، سی سی پی او لاہورکو آصف اور اس کی بیوی، جمشید عباس اور عاطف نامی شخص ایک نا معلوم عورت، شبیر ایس آئی و کانسٹیبل حضرات کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے رکھی ہے لیکن50روز گزرنے کے باوجود تا حال نہ تو مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور نہ ہی ہماری رقم اور زیور ہمیں دئیے گئے ہیں، الٹا ملزمان اور پولیس اہلکار ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں،عاصم شاہ کا اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے انصاف فراہم کریں۔

Lalyani News

Lalyani News