کراچی(جیوڈیسک) چیمبر اور آل ٹاون ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے زریعے منی بجٹ نافذ کرنے پر، بھرپورمزاحمت کی جائیگی۔ ضرورت پڑی تو عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔کراچی چیمبر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نارتھ کراچی انڈسٹری ایسوسی ا یشن کے چئیرمین رشید فوڈز والا نے کہا کہ عام انتخابات کے نتیجے میں ایک منتخب اور جمہوری حکومت وجود میں آ رہی ہے۔
ان حالات میں عبوری حکومت کی جانب سے منی بجٹ کو پیش کیا جو غیر آئینی اقدام ہو گا۔اورمعیشت کو نظر انداز کر کیکوئی بھی ملک کی ترقی نہیں کر سکتا ہے۔کراچی چیمبر کے صدر ہارون اگر نے کہا کہ نگران حکومت کو منی بجٹ پیش کرنے کا کوئی آئینی اور قانونی اختیار نہیں۔
یہ اختیارصرف نومنتخب حکومت کوہی حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ سے صرف چودہ روزقبل ایک سو باون ارب روپے کے اضافی ٹیکس عوام اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ زیادتی ہے۔