منی بجٹ کا خطرہ ٹل گیا،صدر نے سیلزٹیکس بڑھانے کا آرڈیننس واپس کردیا

Zardari

Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ سے پہلے ، منی بجٹ کا خطرہ ٹل گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیلزٹیکس میں اضافے کا آرڈیننس واپس کر دیا۔ فیڈرل آف ریونیو کے ذرائع نے بتایا کہ نگران حکومت نے سیلز ٹیکس میں اضافے کا آرڈیننس تیار کیا تھا۔

جسے صدر نے نامنظور کرتے ہوئے، واپس وزیر اعظم کو بھیج دیا ہے۔ صدر کے دست خط نہ کرنے سے سیلز ٹیکس میں ایک فی صد اضافے کی تجویز منظور نہ ہوئی اور یہ شرح 16 فی صد پر ہی برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو اس آرڈیننس کا مسودہ ازسر نو تیار کرنے پر غور کر رہا ہے۔ سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے30 جون تک 7 ارب روپے اضافی جمع ہو سکتے تھے۔