کراچی (جیوڈیسک) روپے کی گرتی قدر کو سہارا دینے کے لیے اسٹیٹ بینک سرگرم ہوگیا۔ کمرشل بینکوں کو ڈالر کی لین دین میں محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کردی انٹر بینک میں ڈالر 103 روپے کی سطح پر آنے کے بعد مرکزی بینک نے کمرشل بینکوں کو ڈالر کی فروخت شروع کر دی۔
ق گزشتہ دو روز کے دوران سپلائی بہتر ہونے سے امریکی کرنسی 103 روپے کی سطح سے تجاوز نہ کرسکی۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں استحکام کے لیے ضروری ہے۔
کہ حکومت ملک میں بیرونی سرمایاکاری بڑھانے کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرے۔ نئی صنعتوں کے فروغ سے ایکسپورٹس بہتر ہونے سے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا جس سے روپیہ بھی مستحکم ہوگا۔