بدین (عمران عباس) پیسے دو پھر بچی کی نعش لے جاﺅ ورنہ نعش نہیں دینگے، نجی اسپتال کی انتظامیہ ورثاءکو دھمکی، ورثاءکی جانب سے اسپتال انتظامیہ پر بچی کو مارنے کا الزام، کچھ پیسے دیکر نوزائیدہ بچی کی لاش اسپتال انتظامیہ سے لیکر تھانے پہنچ کر اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج۔۔
بدین کے بائی پاس روڈ پر واقع نجی اسپتال میں تحصیل گولاڑچی کے آفتاب چانگ کی نو زائیدہ بچی کی پیدائش کے بعد ایک دن کے اندر بچی کی موت واقع ہوگئی جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے پیسے پورے نا دینے پر نعش کو دینے سے صاف انکار کردیا اور کہا کہ جب تک پیسے نہیں دینگے نعش کو نہیں دیا جائے گا۔
بچی کے والد نے بچی کی دادی اور نعش کے ہمرا بدین تھانے میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ گھنٹے بعد 12000ہزار دے کر نعش کو ہمارے حوالے کیا گیا ہے جب کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے 23000ہزار روپیہ بل بنایا گیا تھا، انہوں نے مزید بتایا کہ پیسے کم ہونے کے باعث بچے کو لگی ہوئی آکسیجن بھی بند کردی گئی جس کے بعد صحتیاب بچی فوت ہوگئی۔
دوسری جانب پولیس نے این سی درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ بچی کی موت طبی ہے اگر پوسٹ مارٹم کروایا گیا تو الزام بے بنیاد ثابت ہونگے۔۔۔