لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور الطاف حسین کے قریبی ساتھی محمد انور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
سکاٹ لینڈ یارڈ کے کاؤنٹر ٹیررازم سکواڈ نے 64 سالہ محمد انور کو گھر سے گرفتار کیا ، محمد انور کو تفتیش کے لیے سنٹرل لندن پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔
محمد انور کی گرفتاری نارتھ ویسٹ لندن کے گھر سے ہوئی۔ محمد انور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے قریبی ساتھی ہیں۔ سکاٹ لینڈ یارڈ محمد انور کے گھر کی مزید تلاشی لے رہی ہے، واضح رہے کہ الطاف حسین بھی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر ہیں۔