کراچی (جیوڈیسک) لندن میں منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار سرفراز مرچنٹ ایف آئی اے کو جواب دینے کے لیے اپنے وکلا سے آج مشاورت کریں گے۔ ایف آئی اے نے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے سرفراز مرچنٹ کو سمن جاری کیا تھا۔
سرفراز مرچنٹ نے آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئےایک بیان جاری کیا ، جس کا وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے نوٹس لیاہے۔
بعد میں ایک کمیٹی بنائی گئی جس کا کام اس بات کا جائزہ لیناتھاکہ جن شواہد کی نشاندہی سرفراز مرچنٹ نے کی ہے وہ پاکستان میں جاری منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں کس حد تک معاون ہوسکتے ہیں؟، اور یہ معاملہ برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھایا بھی جاسکتا ہےیا نہیں؟۔
جس کے بعدسرفرازمرچنٹ نےجیو نیوز کے پرو گرام آج شاہزیب خانزادہ میں پھربات کی اورکہاکہ قومی سلامتی سے جڑے معاملات پر بھرپور تعاون کریں گے۔
کمیٹی سفارشات کے بعدیہ فیصلہ کیاگیاکہ سرفراز مرچنٹ کومنی لانڈرنگ کےبارے میں بیان دینے کیلئے پاکستان بلایا جائے اور اس سلسلے میں سمن بھی لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے سرفراز مرچنٹ کو بھجوادیا گیا۔
اب سرفراز مرچنٹ کہتے ہیں کہ وہ منی لانڈرنگ کیس میں تعاون اور پاکستان اکر بیان دینے کے بارے میں جواب وکلا سے مشورے کے بعد دیں گے۔