اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کو آج دوبارہ طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے 100 سے زائد سوالات تیار کر رکھے ہیں جن کے جوابات ترین فیملی سے درکار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جہانگیر ترین کو 19 ستمبر کو طلب کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو شوگر کمیشن کے الزامات کی تحقیقات کے لیے بھی طلب کیا تھا تاہم وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔