مبینہ منی لانڈرنگ: نیب نے شہباز شریف کو 5 جولائی کو طلب کر لیا

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) آمدن سے زائد اثاثے اور مبینہ منی لانڈرنگ الزامات، نیب نے شہباز شریف کو پانچ جولائی کو طلب کر لیا، لیگی رہنما کو لاہور آفس پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو نیب حکام نے آمدن سے زائد اثاثوں اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں 5 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف کو ٹیلی گرافک ٹرانسفر کیس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

نیب حکام نے شہباز شریف کو 5 جولائی کو طلب کیا ہے۔ نیب ذرائع نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے منتقل ہونے والی رقوم پر بھی شہباز شریف سے جواب طلب کیا گیا ہے۔