منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلیے قوانین مزید سخت کرنیکا فیصلہ

Rupees

Rupees

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ قوانین میں ترمیم کے ذریعے انہیں مزیدسخت کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

ٹیکس کرائم کو انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے جرائم کے شیڈول میں شامل کرنے کیلیے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کا مسودے قومی اسمبلی کے آئندہ ہونیوالے اجلاس میں پیش کرنیکا فیصلہ کیا ہے

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز (جمعہ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت قومی ایگزیکٹو کمیٹی (این ای سی) کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید، وزیراعظم کے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز، چیئرمین سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان طاہر محمود، سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود، سیکرٹری داخلہ شاہدخان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی حکام کے مطابق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلیے کی جانیوالی اصلاحات میں اس بات کو پیش نظر رکھا جائے کہ دہشت گردی کی کاروائیوں کیلیے فنانسنگ کو روکنے کیلیے ملک کی لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں اور انکے پرسانل کو مضبوط بنایا جائے۔