اسلام آباد (جیوڈیسک) معروف ماڈل ایان علی کے ایک سال میںدرجنوں غیر ملکی دوروں کا راز تاحال نہ کھل سکا، اگر ایان پر منی لانڈرنگ ثابت ہو گئی تو ایان کو 7 سے 10سال قید بھی ہوسکتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایان کا معاملہ قانون نافذ کرنے والے جتنا سلجھاتے ہیں یہ اتنا ہی الجھتا جا رہا ہے۔
15دوروں کا تاحال مکمل ریکارڈ تک دستیاب نہیں اور اس کا بھی کوئی جواب نہیں کہ آخر ایان نے یہ دورے کیوں کیے؟