لاہور (جیوڈیسک) منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت اسٹیٹ بنک نے تریسٹھ ارب روپے فراہم کر کے دور کر دی۔
اسٹیٹ بنک کے مطابق سرمائے کی فراہمی سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹریژڑی بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز خرید کر کی گئی۔
خریدے گئے بلز پر نو اعشاریہ نو صفر فیصد سالانہ کی شرح سے منافع ادا کیا جائے گا۔ مرکزی بنک کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے تریسٹھ ارب کی پیشکش ہی موصول ہوئیں تھیں۔