پیسے دے کر سینیٹر بننے کا الزام درست نہیں: عبدالقادر

Abdul Qadir

Abdul Qadir

بلوچستان (اصل میڈیا ڈیسک) سینیٹ الیکشن جیت کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سینیٹر عبدالقادر نے پیسے دے کر سینیٹر بننے کے الزام کی تردید کر دی۔

سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ بلوچستان کے ایم پی ایز آزاد نہیں کہ انہیں خریدا ج اسکے۔

انہوں نے کہا کہ 7 ایم پی اے مختلف گروپس میں تھے، تحریک انصاف میں تقسیم کی وجہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار ظہور آغا کو دستبردار کرانا پڑا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان سے سینیٹر منتخب ہونے والے عبدالقادر نے وزیراعظم سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔