لاہور (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کا الزام میں نیب پنجاب نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قاسم ضیا کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کر کے چودہ روز کا ریمانڈ حاصل کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق نیب پنجاب نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قاسم ضیا کو گرفتار کر لیا۔
نیب پنجاب کا کہنا ہے کہ قاسم ضیا کواسٹاک مارکیٹ میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا، قاسم ضیا کا 14 روز کا ریمانڈ احتساب عدالت سےحاصل کر لیا گیا۔