کراچی(جیوڈیسک)کراچی روپے میں تجارت کے باعث بھارت کی ایران کو چاول کی برآمدمیں اضافہ ہوگیا جبکہ پاکستان رفتہ رفتہ یہ منڈی کھورہا ہے۔پابندیوں کے باعث ایران کو ڈالر میں تجارت کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
لہذا بھارت نے ایران کو روپے میں تجارت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ایران، بھارت کو تیل برآمد کرکے اس کے بدلے بھارتی روپے میں چاول خرید لیتا ہے۔اجازت کی وجہ سے بھارتی برآمد کنندگان ،بڑی تعداد میں ایران کو چاول فروخت کررہے ہیں۔
دوسری طرف ایران کو پاکستانی چاول کی برآمد میں کمی ہورہی ہے، سال2012 کے آخری6 مہینوں میں صرف 30 ہزارٹن چاول ایران گیا تھا جبکہ جولائی 2011 سے جون 2012 کے دوران 1 لاکھ40 ہزار ٹن پاکستانی چاول ایران برآمد ہوا تھا۔