بہاول پور (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کمزور اور طاقت ور کے لیے قانون ایک جیسا ہونا چاہیے، قانون کی حکمرانی کو ترجیح دینا ہو گی۔
وزیراعظم نواز شریف نے بہاول پور میں کاروباری قرضہ اسکیم کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ماضی میں پاکستان کو لاٹھی اور بندوق کے زور پر چلایا گیا اور قانون کی حکمرانی کو ختم کردیا گیا۔
قوموں کے زوال کا سبب بنتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے ملک کی بہتری کے لیے اقدامات نہیں کیے۔ ہر طرف کرپشن کا بازار گرم رہا لیکن ان کی حکومت کے چھ ماہ میں ہی صورتحال بہتر ی آنا شروع ہو گئی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے قرضہ اسکیم کا زبردستی انتظام کیا گیا۔ قرضہ اسکیم کے لئے سوارب کا انتظام کرنا کوئی معمولی بات نہیں تھی۔