کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، کسی شرپسند کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ مذہبی فسادات پھیلانے کی سازشیں کرے۔
پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ سندھ کے صدر ڈاکٹر لال چند اکرانی سے ملاقات میں بلاول نے کہا جب بھی اقلیتی برادری کیخلاف کوئی سازش یا واقعہ ہوگا وہ اسے ذاتی طور پر ترجیحی بنیاد پر دیکھیں گے۔