بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے علاقے اِنر منگولیا میں شدید برفباری سے زندگی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ اِنر منگولیا کے شہر آرزان میں 10 سینٹی میٹر برف پڑ چکی ہے۔
شہر کی سڑکیں، گاڑیاں اور درخت سب ہی برف سے ڈھک گئے ہیں۔ شدید برف باری سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے، جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
برف باری کے باعث موسم سرد ہو گیا ہے۔ برفباری اور سردی سے بچنے کے لیے لوگ چھتریاں اور گرم کپڑے استعمال کر رہے ہیں۔