ممبئی (جیوڈیسک) فلم دھوبی گھاٹ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی بھارتی نژاد امریکی گلوکارہ و اداکارہ مونیکا ڈوگرا کو فلم ’’لو افئیر‘‘ میں اہم کردار کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے اطلاعات کے مطابق پوجا بھٹ اور بھوشن کمار کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی اس فلم کی کی کہانی انویتا دت نے تحریر کی ہے اور اس کی ہدایات سونی رازدان دیں گی جب کہ مونیکا فلم میں ارجن رامپال کی بہن کا کردار ادا کریں گی۔
اس سلسلہ میں فلم کے پروڈیوسرز پوجابھٹ اور بھوشن کمار کا کہنا ہے کہ مونیکا میں خصوصی ٹیلنٹ موجود ہے اور وہ اس فلم میں گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کریں گی اور وہ ایساکردار نبھانے جارہی ہیں جو اس سے پہلے کسی نے نہیں کیا ہوگا۔
پوجا بھٹ کا کہنا تھا لو افئیر کی کہانی بھارت کی آزادی کے کچھ ہی عرصہ بعد 1950 کی دہائی پروان چڑھنے والی محبت کی داستان پر مبنی ہے جس میں ارجن رامپال اور کالکی کوچلین ہیرو اور ہیروئن کے کردار نبھائیں گے جب کہ گلشن دیوا ،اکشے آنند ،ماینک آنند ، دیندارا سوریس اور کرشمہ کوٹاک بھی اہم کردار اداکررہے ہیں اور مونیکا ڈوگرا اس فلم میں فلم کے ہیرو ارجن رامپال کی بہن ’’ککی ‘‘ کا کردار نبھائیں گی۔
فلم کی عکس بندی کے متعلق پوجا بھٹ اور بھوشن کمار کا کہنا تھا کہ یہ 2015 کے وسط یعنی گرمیوں میں شروع ہوگی اور بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی اس کاشوٹنگ شیڈول بنایا جارہا ہے جب کہ اسے اگلے برس کے آخر میں سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔دریں اثنا ایک انٹر ویو کے دوران مونیکا ڈوگرا کا کہنا تھا کہ میں فلموں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرتی ہوں اور اسی لیے بہت کم سینما اسکرین پر نظر آتی ہوں۔
پوجا بھٹ نے جب مجھ سے فلم لو افئیر کے متعلق بات کی اور مجھے اسکرپٹ دکھایا تو یہ بہت اچھا لگا فلم میں میرا کردار ثانوی ہے مگر اس کے باوجو یہ ایک مضبوط کردار ہوگا جو فلم بینوں کو ضرور پسند آئے گا۔