پیرمحل کی خبریں 11/4/2016

Pirmehal News

Pirmehal News

پیرمحل (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر باہلک علی اور طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر کے ہمراہ غیر معیاری پراڈکٹ ناقص صفائی کے انتظامات پر چھ دکانداروں کو نقد جرمانہ تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف احکامات کی روشنی میں ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر باہلک علی اور طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر کے ہمراہ تحصیل پیرمحل میں غیر معیاری اور صفائی کے ناقص انتظامات اور جراثیم زدہ کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے پر محمد عمران ولد محمد اقبال ،،انیس احمد ولد فقیرمحمد کوفی کس ایک ایک ہزارروپے محمد شہزاد ولد محمد اسلم کو دوہزا رروپے جبکہ محمدر مضان ولد محمدبشیر مالک ٹیسٹی پوائنٹ کو پانچ ہزار روپے ،شاہد محمود ولد فیض محمد مالک ٹی ایف سی ہوٹل کو پانچ پانچ ہزا رروپے نقد جرمانہ عائد کرکے موقع پر وصول پالیا اور ہوٹل مالکان کو تنبیہ کی کہ آئندہ حفظان صحت کے اصولوں کے منافی کام کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) تحصیل پیرمحل میں ایک ارب روپے سے یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈٹیکنالوجی سب کیمپس کے قیام کی ایک سال سے منظوری ہونے کے باوجود کام شروع نہ ہوسکا وفاقی صوبائی حکومت سب کیمپس کے قیام کے لیے فی الفور کام شروع کرے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق ایم این اے چوہدری اسدالرحمن کی ذاتی کاوش سے پیرمحل تحصیل میں یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈٹیکنالوجی سب کیمپس کا قیام اورنوٹیفکیشن کا اجراء ہوا جس کا فنانس ڈیپارٹمنٹ نے تخمینہ ایک ارب روپے لگاکر وفاقی حکومت کو بھجوایا ایک سال گذرنے کے باوجود نہ تو سب کیمپس پر کسی قسم کا کوئی کام شروع ہوا اور نہ ہی دور دور تک کسی بھی قسم کے سب کیمپس کی تعمیر کے آثار نظر آتے ہیں حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت سمیت سماجی فلاحی حلقوں نے وفاقی وصوبائی حکومت سے یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈٹیکنالوجی سب کیمپس کا قیام اورنوٹیفکیشن پر جلد سے جلد عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) اللہ چوک پیرمحل میں مختلف کمپنیوں پرائیویٹ کالجز کے بینرز سے اللہ کے مونوگرام کی بے حرمتی ہونے پر سراپا احتجاج فی الفور بے حرمتی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی جائے شیخ محمد اقبال تفصیل کے مطابق پیرمحل اللہ چوک میں اللہ کے پاک نام کا مونو لگایا گیا ہے جس پر سیاسی جماعتوں کے قائدین کی تصاویرمختلف کمپنیوں پرائیویٹ کالجز کے پوسٹر لگاکر اللہ کے مونو گرام کی سرعام بے حرمتی کی جارہی ہے کچھ عرصہ قبل انتظامیہ کی طرف سے اللہ چوک میں پوسٹر اور بینر لگانے پر پابندی عائد کی گئی تھی مگر چند ماہ کی پابندی کے بعد خلاف ورزی شروع ہوگئی شیخ محمد اقبال ، نعیم اخترجانباز سمیت شہر بھر کی دینی وسماجی تنظیموںنے فی الفور اللہ چوک کے مونوگرام پر ہرقسم کے بینرز پوسٹر آویزاں کرنے پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے فی الفور بے حرمتی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی طر ف سے اپنی جاری کردہ ریٹ لسٹو ں پر عملدرامد کرو انے اور اسی طر ح پرا ئس کنٹر ول کمیٹیا ں بھی ڈسٹر کٹ پر ائس کنٹرو ل کمیٹیوں اور اسی طر ح وزیر اعلیٰ پنجا ب کے گھی و کنگ آئل کے مقررہ نرخو ں پر عمل درآ مد کرو انے میں بری طرح نا کام نظر آتی ہیں جنر ل سٹور ،کر یا نہ سٹور ،اور پرچو ن فروش خریدارو ں سے منڈیو ں اور فیکٹریو ں سے زائد نر خو ں پر سبزی ،فرو ٹ ،گھی، کنگ آئل ملتے کو جو ازبنا کر صا رفین کی جیبو ں پرہا تھ صا ف کرتے نظر آتے ہیں ۔مگر ان سے کو ئی پو چھنے والا نہیں سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تو جہ اس جانب مبذ ول کرو اتے ہو ئے پر زور مطا لبہ کیا ہے کہ وہ مقرر ہ نر خو ں پر عملدرآمدکو یقینی بنا کر علاقہ کے عوام کو ان لٹیروں سے نجا ت دلو ائیں یا پھر ما ر کیٹ ،کمیٹیو ں ،پرائس کنٹرول کمیٹیو ں کو ریٹ لسٹیں جاری کرنے اور قیمتیں مقرر کرنے سے روک دیا جائے ۔تا کہ عوا م کو کم از کم یہ تو علم ہو کہ ان ذ خیرہ اندو زوں اور لٹیروں پر کو ئی قا نون ہی نافذ نہیں ہوتا سماجی فلاحی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو لولی پاپ دینے کے لیے اس طرح کے اعلان تو کر دیتی ہے مگر زیادہ تر عمل درآمد نہیں ہوتا انہوں نے حکومت سے پرزورمطالبہ کیا کہ یا تووہ اس قسم کے اعلانات نہ کرئے جس پر عملدرآمد نہیں کروا سکتی یا پھر بلاتفریق وامتیاز ان پر عمل درآمد کروا کر دکھلائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) بجلی کی قیمتوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی بجائے مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے میاں اختر علی چشتی سماجی شخصیت نے کہا کہ مہنگی بجلی مہنگی پیداوار اور برآمدات میں کمی کا باعث بن رہی ہے جس کی وجہ سے صنعتکار پریشانی کا شکار ہیں اور حکومتی ریونیو میں کمی واقع ہورہی ہے ۔ جب پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوا اس کو جواز بنا کر بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں مستقل بنیادوں پر اضافہ کیا جاتا رہا ہے ۔اب جبکہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی واقع ہورہی ہے تو بجلی کی قیمتوں میں بھی مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے سستی بجلی کے حصول کیلئے تھرمل منصوبوں کی بجائے ہائیڈل منصوبے شروع کیئے جائیں ۔ہائیڈل منصوبوں سے بجلی کی فی یونٹ قیمت2.50روپے سے3.00روپے آتی ہے جبکہ دیگر تمام ذرائع سے حاصل کردہ بجلی مہنگی ،صنعتکاروں اور عوام کے مفادات کے خلاف ہے اس سلسلہ میں حکومت فی الفور کالا باغ ڈیم کی تعمیر شروع کرے ۔کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے تمام صنعتکار برادری حکومت کے ساتھ ہے ۔