امریکا (جیوڈیسک) نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ کہتے ہیں کہ خفیہ نگرانی کے ذریعے نائن الیون کے بعد 50 سے زائد بڑے دہشتگردی کے منصوبے ناکام بنائے۔ واشنگٹن نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ جنرل کیتھ الیگزینڈرر کہتے ہیں کہ خفیہ نگرانی کے پروگرام نے امریکیوں کو محفوظ بنایا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اس پروگرام سے امریکا سمیت اتحادی ممالک کو دہشتگردی سے محفوظ بنایا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس پروگرام میں شہریوں کی نجی زندگی میں کبھی مداخلت نہیں کی گئی۔ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں ایف بی آئی کے حکام بھی شامل تھے جنھوں نے نگرانی پروگرام کا دفاع کرتے ہوئے ناکام بنائے گئے دہشتگردی کے کئی منصوبوں کا حوالہ دیا۔