مون سون انتظامات کو حتمی شکل دیا جائے، برساتی نالوں کی صفائی کے انتظامات تیز کئے جائیں۔ عمران اسلم

کراچی: ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی عمران اسلم نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی ہے کہ مون سون انتظامات کو حتمی شکل دی جائے تا کہ دوران برسات عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا سکے، برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے انتظامات کو مزید تیز کیا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر نالوں کی صفائی کے کاموں کو مکمل کیا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے شاہ فیصل زون میں رین ایمرجنسی اور بلدیاتی سہولیات کے انتظامات کے جائزے کے لئے محکمہ جاتی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر طلعت محمود، بلدیہ کورنگی کے افسران بھی موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمات کی انجام دہی، علاقائی ترقی اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنا ئیں ایڈمنسٹریٹر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں نکاسی آب اور صفائی وستھرائی کے انتظامات کو علاقائی سطح پر مزید بہتر بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی مسائل کے حوالے سے عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کے بروقت ازالے کے لئے شکایتی مراکز کو فعال بنایا جائے اور عوامی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنا یا جائے۔ عمران اسلم نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی کہ دوران برسات عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے رین ایمرجنسی کے حوالے سے انتظامات مکمل کیا جائے اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے حوالے سے انتظامات کی بہتری کو یقینی بنا ئی جائے۔

Imran Aslam Meeting

Imran Aslam Meeting