مون سون سے نقصان سے بچانے کیلئے گندم برآمد کی جائے: افتخار مٹو

wheat

wheat

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو اور آواز گروپ کے رہنما عاصم رضا نے کہا ہے کہ پنجاب میں مون سون کی بارشوں کے باعث گندم کو نقصان پہنچنے سے بچانے کے لئے فوری طور پر اضافی گندم کو ایکسپورٹ کرنے کے لئے اقدامات کرے تاکہ ضرورت کے مطابق گندم کو بہتر طور سے محفوظ بنانے میں مدد مل سکے۔

گنجائش سے زائد گندم شدید بارشوںا ور متوقع سےلابی پانی کے باعث خراب ہو سکتی ہے۔

پانی اور نمی کے باعث گندم کی کوالٹی خراب ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے حفظان صحت کے مطابق آٹے کی تیاری ممکن نہےں ۔ خراب اور غیر معیاری گندم سے تےارہ شدہ آٹا بھی انسانی صحت پر منفی اثرات ڈالتا ہے ۔ لہذا وفاقی حکومت فوری طور پر اضافی گندم کو اےکسپورٹ کرنے کے احکامات کرے۔