لاہور (جیوڈیسک) لاہور پاکستان پہنچنے والی مون سون ہواں کا سلسلہ رک گیا،دو سے تین روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میرپور خاص ڈویژن، سرگودھا، ڈی جی خان ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ چند روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں،کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔