ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ اسلام آباد میں بارش سیشہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔ محمکہ موسمیات نے پنجاب ،کشمیر اور خیبر پختو نخواہ میں مزید بارش کی پیش گوئی کردی گہرے کالے بادل اور ٹھنڈی ہواں نے موسم کو خوشگوار کر دیا ہے وفاقی دارالحکومت میں گرجتے بادل ایسے برسے کے جل تھل ہوگیا۔ بارش سے حبس اور گرمی کے ستائیشہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ لاہور میں بھی گہرے بادل بارش کا سندیسہ دے رہے ہیں۔ہوا میں خنکی سے گرم موسم کی شدت میں واضح کمی آگئی۔
سرگودھا میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ کراچی میں سورج کالے بادلوں کی اوٹ میں چھپا ہوا ہے۔۔جس سے گرمی کی لہر ٹھنڈی پڑگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کیمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، قلات، ہزارہ اور میر پور خاص ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دیگر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بنوں میں اٹھائیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔