راولپنڈی (جیوڈیسک) ریڈیالوجی اور ڈینگی وارڈ سمیت متعدد شعبے زیر آب آگئے کروڑوں کا سامان تباہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔واقعات کے مطابق نکاسی آب کا سسٹم خراب ہونے پر گزشتہ روز صبح کے وقت ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث ہولی فیملی ہسپتال کی بیسمنٹ میں قائم شعبہ پتھالوجی، فزیوتھراپی، ریڈیالوجی اور ڈینگی وارڈ سمیت دیگر میں پانی بھرآیا۔
جس سے ان شعبوں کی کروڑوں روپے کی مشینری خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا بیسمنٹ میں پانی بھرجانے کی اطلاع پر ہسپتال انتظامیہ فوری حرکت میں آگئی اور نکاسی کا کام شروع کردیاگیا شام تک پتھالوجی، فزیوتھراپی اور ریڈیالوجی کے شعبوں کو کلیئر کر لیا گیا جبکہ ڈینگی وارڈ کی صفائی کا کام جاری رہا۔