اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشیں جولائی کے پہلے ہفتےسے شروع ہونےکا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں مون سون بارشیں منگل سے شروع ہوں گی۔
محکمۂ موسمیات کی جانب سے منگل سے جمعرات تک اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ جمعرات کو راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ ڈویژن میں بارشوں کا امکان ہے۔ دوسری جانب ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔
رواں مون سون سیزن کے دوران ملک میں غیر متوازن بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بارشیں معمول سے کم ہونے کی توقع ہے۔