مون سون سے قبل برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنا کر نکاسی آب کا نظام بہتر بنایا جائے۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکرو فلسفے پر عمل کرکے عوام کو مسائل سے نجات اور خوشحال معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے عوام کو بنیادی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے اور علاقائی ترقی کے لئے حق پرست اراکین شب روز مصروف عمل ہیں اپنے حلقے کے ایک ایک فرد کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے نکاسی آب کے نظام اور عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں برساتی نالوں کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ مون سون سے قبل برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرکے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا یا جائے اس موقع پر مختلف علاقوں میں عوام کی جانب سے علاقائی مسائل کے حوالے سے شکایات سننے کے بعد حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ علاقائی مسائل کے بروقت حل عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے شکایتی مراکز کو فعال بنا یا جائے تاکہ عوام کے مسائل کو جلد ازجلد حل کیا جاسکے نشاط ضیاء قادری نے عوام کو یقین دلا یا کہ علاقائی ترقی اور عوام کو صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے مثالی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا۔