مون سون کا حالیہ سلسلہ 24 سے 36 گھنٹے میں کم ہو جائے گا، محکمہ موسمیات

Meteorological Department

Meteorological Department

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تین دن سے وقفے وقفے کے ساتھ بارش جاری ہے، ملک بھر میں جاری مون سون کے حالیہ سلسلہ کی شدت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں کم ہو جائے گی۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال ڈویژن، ہزارہ، بہاولپور ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں اور گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔