بھمبر کی خبریں 25/9/2014

Bhimber

Bhimber

مون سون کی طوفانی بارشوں سے ضلع بھمبر کے متاثرہ خاندانوں کی آباد کاری اور ہونے والے دیگر نقصانات کا جائزہ

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) مون سون کی طوفانی بارشوں سے ضلع بھمبر کے متاثرہ خاندانوں کی آباد کاری اور ہونے والے دیگر نقصانات کا جائزہ لیکر ترجیحی بنیادوں پر امداد کی جائیگی ضلع بھمبر میں مجموعی طور پر 6 کروڑ کے لگ بھگ کا مالی نقصان جبکہ تین قیمتی جانوں کا بھی ضیاع ہوا حکومت نے متاثرین کی کامیابی کیلئے ہدایات جاری کر رکھی ہیں جن پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود نے کشمیر پریس کلب کے صحافیوں کو ضلع بھر میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں سے ضلع بھمبر 1108 مکانات کو نقصان پہنچا جن میں تحصیل بھمبر میں 309 برنالہ میں 537 اور سماہنی میں 262 مکانات شامل جبکہ ضلع بھر میں مویشیوں کی اموات 136 ہوئیں جن میں 107 بکریاں ،12 گائے بیل اور 5 بھینس شامل ہیں برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث 1 موٹر کار اور 1 موٹر سائیکل سیلابی پانی کی نظر ہوا جبکہ 3 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا جن میں سے 1 بھمبر اور 2 سماہنی میں انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تحصیل بھمبر میں مالی نقصانات جن میں مکانات ، اشیاء خوردو نوش، گھریلو سامان اورمال مویشی شامل ہیں جن کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ جبکہ برنالہ میں 3 کروڑ اور سماہنی میں 1 کروڑ 25 لاکھ کے نقصانات کا اندازہ لگایا گیا انہوں نے کہا کہ محکمہ مال کے پٹواریوں نے اپنے اپنے جائے تعیناتی کے علاقوں میں ہونیوالے نقصانات کی فہرستیں مرتب کی ہیں اگر کوئی متاثرہ شخص شامل ہونے سے رہ گیا ہے تو وہ ڈپٹی کمشنر آفس میں رابطہ کر سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں نواز شریف پاکستان کے 18 کروڑ عوام کے منتخب کردہ وزیراعظم ہیں غیر جمہوری طریقے سے وزیراعظم

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) میاں نواز شریف پاکستان کے 18 کروڑ عوام کے منتخب کردہ وزیراعظم ہیں غیر جمہوری طریقے سے وزیراعظم کو ہٹانے کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے دھرنے ملکی معیشت اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن مسقط کے رہنما ساجد محمود چوہدری آف لس پنجیڑی نے کہا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے جمہوری انداز میں ووٹ کی طاقت کے ذریعے مسلم لیگ ن 5 سال کیلئے حکومت کا مینڈ یٹ دیا ہے ڈیڑھ سال کے عرصے میں مسلم لیگ کی حکومت نے ملک کے اندر معیشت کو مضبوط کرنے مہنگائی بیروزگاری اور لا قانونیت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر جمہوریت کو مضبوط کیا جبکہ پاکستان مخالف طاقتیں پاکستان کے اندر اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں اور پاکستان کے اندر ترقی اور خوشحالی کے جاری سفر کو روکنا چاہتیں ہیں جس کے تحت انہوں نے عمران خان اور طاہر قادری کو استعمال کر کے مارچ اور دھرنوں کی شکل میں ملک عدم استحکام کی فضا پیدا کی ہوئی ہے ملک کے اندر غیر یقینی کی صورت حال پیدا کر کے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر جا رہا ہے اور بیرونی سرمایہ کاری کا راستہ روکا جا رہا ہے انہوں نے پاکستان کے محب وطن اور غیور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان مخالف سازشوں کو سمجھے اور دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر میں موبائل کمپنیوں کی طرف سے مخصوص کوڈ کے ذریعے نیٹ ورک تبدیل کر کے سادہ لوح لوگوں

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میں موبائل کمپنیوں کی طرف سے مخصوص کوڈ کے ذریعے نیٹ ورک تبدیل کر کے سادہ لوح لوگوں کو ٹیکے لگنے لگے نیٹ ورک تبدیل ہونے سے لوگوں کو روابط میں مشکلات کا سامنا شہر میں مختلف ریٹلرز کا بیلنس لوڈ کے دوران مخصوص کوڈ سے نیٹ ورک تبدیل کرنے کا انکشاف شہریوں، تاجروں ، ملازمین اور عوام علاقہ کا موبائل کمپنیوں کے فراڈ پر اظہار تشویش تفصیلات کے مطابق بھمبر میں مختلف نیٹ ورک کی حامل موبائل کمپنیوں کی طرف سے سادہ لوح اور عام لوگوں کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ جاری ہے موبائل میں مخصوص کوڈ کے ایس ایم ایس بیج کر لوگوں کے موبائل نیٹ ورک تبدیل کئے جا رہے ہیں جس میں موبائل کمپنیوں کی اپنے ریٹلرز سے مل کر بیلنس لوڈ کے بہانے نیٹ ورک تبدیل کرنے کے انکشافات ہوئے ہیں بھمبر کے عوامی شہری اور تاجر حلقوں نے موبائل کمپنیوں کے مبینہ فراد پر سخت احتجاج کرتے ہوئے پی ٹی اے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اصلاحی کمیٹی سیرلہ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم نجمی منعقد ہوا
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اصلاحی کمیٹی سیرلہ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم نجمی منعقد ہوا اجلاس میں DHO ڈاکٹر طارق محمود چوہدری کے والد کی وفات اور بھمبر کے معروف اتھیلیٹ ثاقب بٹ المعروف مٹھو بٹ کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اجلاس میں راجہ جاوید اقبال سونی، ملک شوکت اعوان، مرزا غلام فاروق ، راجہ ساجد اقبال، ماسٹر مظہر اقبال، سہیل اسحاق، مرزا امجد ، مرزا عبدالرحمان، راجہ اخلاق ، راجہ کامران کامی، راجہ تصدق ، راجہ محمد عارف سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حکومت مون سون کی بارشوں سے ضلع بھمبر کے متاثر ہونے والے افراد کی مالی امداد کو یقینی بنائے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت مون سون کی بارشوں سے ضلع بھمبر کے متاثر ہونے والے افراد کی مالی امداد کو یقینی بنائے رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں جائیں بارشوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو پانچ پانچ لاکھ روپے دئیے جائیں ان خیالات کا اظہار آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے چیف آرگنائزر سابق وزیر حکومت مرزا محمد شفیق جرال نے ضلع کچہری میں ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں سے ضلع بھمبر کے سینکڑوں گھرانے متاثر ہوئے ہیں کئی قیمتی جانیں بھی گئی مال و مویشی مرنے اور مکانات گرنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے لیکن حکومت آزاد کشمیر کے کسی بھی ذمہ دار نے اس دوران نہ تو بھمبر کا دورہ کیا اور نہ ہی متاثرین کی خبر لی جو انتہائی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بھمبر کے متاثرین کو فوری طور پر مالی امداد کرے جاں بحق ہونے والوں کو 5,5 لاکھ روپے ادا کرے انہوں نے متاثرین سے بھی اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تیارہونیوالی فہرستوں میں اپنے ناموں او رنقصانات کی تفصیلات شامل کروائیں انہوں نے کہا کہ پہاڑی اور بارڈر ایریا میں کئی رابطہ سٹرکیں ابھی تک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند پڑی ہیں نالی پتنی روڈ کئی دنوں سے بند ہے حکومت رابطہ سڑکوں کو فوری طور پر بحال کروانے کے اقدامات اٹھائے اس سے قبل انہوں نے ضلع بھمبر میں نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر مرزا اشد محمود جرال ، ایس ایس پی چوہدری منیر حسین ، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری طالب حسین، افسر مال چوہدری نزالت حسین بھی ملاقات کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تارکین وطن ملکی معیشت میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے ساتھ رفاعی فلاحی
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) تارکین وطن ملکی معیشت میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے ساتھ رفاعی فلاحی اور قدرتی آفات میں تارکین وطن کا کردار مثالی اور لازوال ہے حالیہ سیلاب متا ثرین کی تارکین وطن دل کھول کر مدد کر رہے ہیں جس پر وہ خراج تحسین کے لائق ہیں ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سابق جنرل سیکرٹری محترمہ نبیلہ ارشاد نے چیئرمین اووسیز کشمیری کمیونٹی یورپ راجہ عمران خالق آف بنڈالہ کی قیادت میں ملنے والے تارکین وطن کے وفد سے گفتگو کرتے ہو کیا انہوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیری بیرون ممالک تحریک آزادی کشمیر کے بلا تنخواہ سفیر ہیں بین الاقوامی سطح پر تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے میں اورسیز کمیونٹی کا بڑا اہم رول ہے سکاٹ لینڈ میں رائے شماری کے بعد بیرون ممالک مقیم کشمیری کمیونٹی کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا ہے کشمیر کے اندر بھی سکاٹ لینڈ کی طرز پر رائے شماری کروانے کیلئے برطانیہ اور یورپی کمیونٹی کو اپنا کردار ادا کرنے پر مجبور کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ تارکین وطن ملکی معیشت کے اندر ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں بیرون ممالک زر مبادلہ آنے سے ملکی معیشت مضبوط ہوتی ہے اور ملک کے اندر خوشحالی آتی ہے زلزلہ ہو یا سیلاب کوئی بھی آفات سماوی ہو تارکین وطن نے ہمیشہ رفاعی فلاحی اور متاثرین کی بحالی کیلئے بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا ہے چیئرمین اورسیز کشمیر کمیونٹی یورپ راجہ عمران خالق نے محترمہ نبیلہ ارشاد کو یورپ کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔