مونٹی کارلو (جیوڈیسک) مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، سوئس ماسٹر راجر فیڈرر اور اسپینش اسٹار رافیل نڈال نے حریف کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل ایٹ میں جگہ بنا لی۔
گھٹنے کے آپریشن کے بعد راجر فیڈرر نے شاندار کم بیک کیا، مونٹی کارلو ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ تھرڈ سیڈ نے تیسرے راونڈ کے میچ میں سپین کے روبرٹو بوٹسٹا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔
نمبر پانچ سیڈ رافیل نڈال نے پری کوارٹر فائنل میں آسٹریا کے ڈومینیک تھیم کو ہرایا۔ اسپینش سٹار کا آسٹرین حریف کے خلاف جیت کا سکور سات پانچ اور چھ تین رہا۔