ماہ اپریل میں 864 غیرقانونی تارکین وطن کوان کے ممالک روانہ کیا گیا
Posted on May 4, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
ایتھنز(سکندرریاض چوہان)ماہ اپریل میں 864غیرقانونی تارکین وطن کوان کے ممالک روانہ کیاگیا یہ اعداد وشمار ایتھنز کے مرکز پناہ گزین کی جانب سے جاری کیے گے۔مرکز کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ البانوی ڈی پورٹ کیے گے۔
جن کی تعداد ستانوے تھی جبکہ دوسرے نمبر پرپاکستانی ہیں جن کی تعداد بانوے بیان کی گئی ہے ان کے علاوہ اکیاون الجیرین،تئیس عراقی،بیس مصری،اٹھارہ جارجین،بارہ چینی،نومراکو اورآٹھ بنگلہ دیشی تارکین وطن شامل ہیں۔
مرکز کے مطابق ان غیرقانونی تارکین وطن کوقانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف اوقات میں گرفتارکیاتھاجوکہ یونان میں غیرقانونی طورپررہائش پذیر تھے ۔غیرقانونی تارکین وطن کوخصوصی فنڈ سے خصوصی چارٹر اورکمرشل پروازوں کے ذریعہ سے یونان سے ان کے ممالک ڈی پورٹ کیاگیا۔