کراچی (جیوڈیسک) سیلفی کے بخار میں مبتلا عوام میں خوبصورت ڈیزانز اور نئی ٹیکنالوجی سے لیس موبائل فونز کا شوق بڑھتا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران موبائل فونز کی درآمدات 23 فیصد اضافے سے تقریباً 26 ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے انہیں چار ماہ میں 20 ارب روپے کے موبائل فونز درآمد کئے گئے تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت موبائل فونز کی سمگلنگ کی روک تھام اور ٹیکسوں میں کمی کرے تو موبائل کی مقامی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھ سکتی ہے۔