کراچی (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح 2 اعشاریہ 62 فیصد رہی۔
پاکستان میں بڑی صنعتوں میں ترقی کا تسلسل گذشتہ سال کی طرح رواں برس بھی برقرار ہے ۔ جولائی میں بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح 2 اعشاریہ 62 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2017 کے پہلے ماہ میں ادویات ، الیکٹرونکس اور آئرن سٹیل کے شعبے میں ترقی دیکھی گئی۔
گذشتہ سال جولائی میں بھی بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح 2 اعشاریہ 6 فیصد ہی ریکارڈ کی گئی تھی۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت گذشتہ سال کی طرح رواں برس بھی معاشی اہداف کے حصول لئے بھرپور کوشش کر رہی ہے جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بدولت سٹیل ، سیمنٹ ، الیکٹرونس اور دیگر شعبوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔