ماہ جون : مہنگائی کی شرح میں 0.85 فیصد اضاف

Inflation

Inflation

پاکستان (جیوڈیسک) ملک بھر میں جون کے اوائل میں ہی مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ آٹھ پانچ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں صفر اعشاریہ آٹھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کم ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے چھ جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کا حساس اشاریہ صفر اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔

اس ہفتے کے دوران انڈے ، پیاز ، مسور کی دال،سرخ مرچ،ایل پی جی،گندم ، آٹا ، زندہ مرغی اور خوردنی تیل سمیت ستائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

جبکہ آلو ، ڈیزل اورادرک سمیت چار اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ گیس کے نرخ ، بجلی کے نرخ ، مٹی کاتیل ، چائے ، چینی ، بیف ، دودھ پاڈر ، کھلا گھی اور چاول سمیت بائیس اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔