ماہ مبارک میں دوسروں کا خیال بھی رکھیں

Helping Others

Helping Others

تحریر : بیا بٹ
رمضان مبارک وہ مبارک مہینہ ہے جب اللہ اپنے بندوں کے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے اور اپنی محبت کی کرم نوازی کی اتنی بارش برساتا کہ ہمارے دامن تر کردیتا ہے۔اس مبارک مہینے کہ بہت فضیلت ہے۔شر کو انسان سے دور کر دیا جاتا اور یہ وہ لمحات ہوتے جب انسان کو اللہ کی طرف سے کچھ اسپیشل اوفرز دی جاتی ہیں۔ چھوٹی سے چھوٹی نیکی کا اجر دوگنا ہو جاتا۔اللہ تعالیٰ اس مہینے اپنی رحمتوں کہ خزانے کھول دیتا اور جو چاہے جھولیاں بھر بھر لیتا جائے۔

ان دنوں میں ایک مسلمان پر حقیقی مسلمان ہونے کا بھی رنگ نظر آتا ہے اور وہ ہر وہ کام کرتا جس میں اللہ تعالیٰ کی مرضی اور خوشنودی ہوتی ہے۔ عام مہینوں میں انسان شاید اپنی ضروریات زندگی میں مگن ہو کہ اپنی ارد گرد دھیان نہیں دیتا

مگر رمضان وہ واحد مہینہ ہے جب انسان کہ اندر احساس ہمدردی جیسے جذبات بڑی شدت دے ابھرتے۔بھوک اور پیاس برداشت کرنا وہ بھی اللہ کی رضا کہ لیے۔ پھر اندر کہیں سویا ہوا ضمیر اردگرد بھی دیکھنے لگتا۔ لوگوں کی بھوک محسوس کرنے لگتا انسان ان کے درد محسوس کرتا۔ جب انسان کہ اندر احساس ہمدردی ابھرتا ہے تو پھر وہ اپنے آس پاس موجود ضروت مندوں کا بھی احساس کرتا ہ اور اس کا اجر اللہ کی طرف سے بھی دگنا ملتا۔

ALLAH

ALLAH

اللہ تعالیٰ اس بندے کی تمام مشکلات دور کر دیتا اور اپنی رحمت کا سایہ ہمیشہ اس کہ سر پہ رکھتا۔ رمضان میں صدقات کی بہت فضیلت ہے۔ صدقہ وہ واحد چیز ہے جسے ادا کرنے سے انسان اپنی زندگی کی مشکلات کو کم کرتا جاتا۔ اگر آپ کسی مشکل میں ہیں کسی غریب کو بخوشی اپنی جیب سے چند سکے دے دیں۔ اللہ تعالیٰ اس نیکی پہ آپ کی مشکلات کم کردے گا۔ ہر انسان اپنے آرام اور سکون کے لیے ہر وہ کام کرتا جس سے اس کی زندگی کی مشکلات ختم ہو جائیں۔

میرے خیال میں صدقہ و خیرات ڈبل منافع والا کام ہے۔ دیتے جائیں اور دو گنا لیتے جائیں۔ رمضان کریم میں صدقہ کرنا بہت اجر کا حامل ہے۔ صدقہ اللہ کے غضب کو ٹھنڈا کرتا اور اللہ اپنی رحمت کے خزانے اس بندے کے لیے کھول دیتا کوشش کریں اپنی خوشیوں میں سے تھوڑی سی خوشیاں غریب لوگوں میں بانٹ دیں اور اس رمضان میں اللہ کی بے شمار رحمت اپنے حصے میں لکھوا لیں۔

تحریر : بیا بٹ