اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے آئندہ ماہ کے لئے پٹرول کی قیمت 1.72، ڈیزل 5.16 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹی فیکیشن آج کسی وقت جاری کردیا جائے گا۔ بین الاقوامی منڈی میں وزارت پیٹرولیم کو خام تیل کی قیمت میں کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔
سمری کے تحت پٹرول 1.72 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.90 روپے، ایچ اوبی سی 4.66 روپے، مٹی کا تیل 5.61 روپے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.16 روپے فی لیٹرکمی کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹی فکیشن آج جاری کیا جائے گا۔