ایک ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 13 فیصد کمی

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث جہاں کئی دیہات زیر آب اور فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

وہیں سڑکیں ٹوٹ جانے کے باعث تیل کی ترسیل کا عمل بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے جس کے باعث صرف ایک ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 13 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت 20 فیصد سے کم ہو کر 2 لاکھ 44 ہزار ٹن ہو گئی جبکہ فرنس آئل کی فروخت 14 فیصد سے کم ہو کر 1 لاکھ 97 ہزار ٹن ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق اگر تیل کی ترسیل میں رکاوٹیں برقرار رہی تو اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔