ماہ رمضان میں منافہ خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن

 Umer Memon

Umer Memon

بدین (رپورٹ عمران عباس) ماہ رمضان میں منافہ خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، اے سی اور مختیارکار کی سربراہی میں پولیس کی جانب سے شہر کےمختلف دکانوں اور ٹھیلوں پر چھاپے ، گیارہ ہزار سے زائد کا جرمانہ، شہریوں کی جانب سے اس اقدام کی حوصلہ افزائی۔

ملک بھر کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع بدین میں بھی ماہ رمضان میں منافہ خوروں کی جانب سے روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں بے تہاشااضافہ کردیا گیا ہے جس کو روکنے کے لیئے ضلعی حکومت کی جانب سے آئے دن شہر میں دکانوں پر چھاپے مارکر گورنمنٹ کی جانب سے دی جانے والی ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کرایا جاتا ہے، بدین شہر میں ای سی بابر خان نظامانی، اور مختیار کار بدین محمد عمر میمن کی رہنمائی میں ایس ایچ او بدین ماڈل تھانہ ابراھیم جتوئی نے شہر بھر کی مختلف دکانوں اور ٹھیلوں پر جاکر ریٹ لسٹ کے نرخوں کے مطابق عمل نا کرنے والے منافہ خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور ملوث پائے گئے تاجروں اور بیوپاریوں پر گیارہ ہزار آٹھ سو روپے جرمانا بھی لگایا، اس موقع پر وہاں پر جمع ہونے والے شہریوں نے اس اقدام کو سرہاتے ہوئے ضلعی افسران کو روزانہ شہر میں گشت کرنے کا بھی کہا ، خریداری کرنے کے لیئے آنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ دکاندار اور ٹھیلے والے عام اشیاء جس میں کھانے پینے کی چیزوں کے علاوہ فروٹ بھی شامل ہے۔

اس کی قیمتوں میں بے تہاشا اضافہ کردیا ہے جس کے باعث یہ چیزیں عام انسان کے خریدنے سے دور ہوگئیں ہیں ان کو مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی موجود گی میں یہی چیزیں سستی ملتی ہیں جس کے باعث ہر غریب بندہ اس کو باآسانی خرید سکتا ہے، اس موقع پر مختیار کار محمد عمر میمن کا کہنا تھا کہ تقریبن روزانہ شہر میں گشت لگاکر منافہ خوروں کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے اور ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جاتا ہے، انہو ں نے مزید کہا کہ اگر کسی کوئی شکایات ہے تو وہ ہمیں بتائے ہم ان کے خلاف بروقت کاروائی کریں گے۔۔