ماہ رمضان شریف میں عوام کو روزمرہ اشیاء خورد نوش کنٹرول ریٹ میں مل رہا ہے: فداء الرحمن

Bannu

Bannu

بنوں : ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بنوں قاضی فداء الرحمن نے کہا ہے کہ ماہ رمضان شریف میں عوام کو روزمرہ اشیاء خورد نوش کنٹرول ریٹ میں مل رہا ہے پرائس مجسٹریٹ صاحبان روزانہ بنوں شہر اور دیگر علاقوں میں بازاروں کے گشت کرتے ہیں اور ریٹ کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں کچھ جگہوں سے برف کے بارے میں شکایات مل رہی ہے ان کا بھی جلد ازالہ کیا جائے گا۔

ذخیرہ اندازوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول بنوں آفس میں باقاعدہ کمپیلنٹ آفس قائم کیا گیا ہے جہاں پر عوام کے شکایات ملتے ہی فوری ایکشن لیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بنوں قاضی فداء الرحمن نے آپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو کسی صورت بھی مارکیٹ سے اشیاء خوردنوش مہنگے داموں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور ایسے عناصر کو جیل کی ہوا کھانے پڑے گی انہوں نے کہا کہ بنوں میں ماہ رمضان شریف میں پنجاب سے آفر مقدار میں روزانہ فائن آٹا آتا ہے اور عوام کو سستے داموں پر آٹا فراہم کیا جاتا ہے۔

اسی طرح گھی ، چینی، سبزیاں ، فروٹ ، اچار، برف، گوشت ، دودھ، دہی،شربت ،چائے پتی ، مصالحہ جات وغیرہ اور دیگر اشیاء مارکیٹوں میں سرکاری ریٹ پر دستیاب ہے۔ DFCقاضی فدا ء الرحمن

نے کہا کہ ضلع بنوں کے تاجر برادری کے ساتھ باقاعدہ DCآفس میں پرائس ریٹ کے متعلق باقاعدہ میٹنگز ہوتی جو کہ ڈپٹی کمشنر بنوں محمد آیاز خان کی براہِ راست نگرانی میں ہوتی ہے اورا س میں تاجر کے مسائل سنے جاتے ہیں اور ان کو حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جاتے ہیں۔