ایک مہینے میں دوسری مرتبہ S.H.Oریاض بھٹو کا تبادلہ عوامی دبائو کے بعد 24 گھنٹے میں دوبارہ تعیناتی۔

SHO Riaz Bhutto

SHO Riaz Bhutto

سنجھورو ( رانا واقار حسین ) ایس ایس پی سانگھڑ فرخ علی لنجار نے گذشتہ روز ایس ایچ او سنجھور ریاض بھٹو کو ٹرانسفر کرکے ان کی جگہ علی نواز چانہیو کو ایس ایچ او سنجھورو مقرر کیا تھا ۔گذشتہ روز ایس ایس پی سانگھڑ، سنجھورو میں افطار پارٹی میں شرکت کے لئے آئے تو شہریوں نے ایس ایچ او کے ٹرانسفر آرڈر پر احتجاج کیا اور ایس ایس پی فرخ علی لنجار سے مطالبہ کیا کہ ریاض علی بھٹو کا ٹرانسفر آرڈر کینسل کیا جائے۔ شہریوں کے اصرار پر ایس ایس پی نے ریاض بھٹو کو دوبارہ ایس ایچ او سنجھورومقرر کردیا ہے۔

ریاض بھٹو کای مقرری کی خوشی میں سنجھورو کے تاجروں اور عام شہریوں نے ان کی مقرری کی خوشی میں ریلی نکالی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تاجر راہنمائوں محمد موسیٰ جٹ اور چندی رام نے کہا کہ سنجھورو میں جرائم اپنے عروج پر پہنچ گئے تھے، تاجروں سے بھتہ لیا جاتا تھا اور تاجروں سمیت کوئی بھی شہری محفوظ نہیں تھالیکن موجودہ ایس ایچ او نے جرائم پر قا بو پاکر شہریوں کو سکھ کا سانس لینے کا موقع فراہم کیا ہے۔

بد قسمتی سے بعض با اثر لوگ ایماندار اور فرض شناس آفیسر کو اپنا منشی بناکر رکھنا چاہتے ہیں۔انکار پر بار بار اپنا سیاسی اثر رسوخ استعمال کرکے ایس ایچ او کو ٹرانسفر کرادیا جاتا ہے۔