لاہور (جیوڈیسک) ایمرجنگ مارکیٹ میں شمولیت کے ثمرات نظر آنے لگے، چودہ ماہ کے بعد بیرونی سرمایا کاروں نے ستمبر میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2 کروڑ 83 کروڑ ڈالرز کی سرمایا کاری کی۔
نیشنل کلیئرنگ کمپنی کے مطابق مالیاتی شعبے میں 1 کروڑ 45 لاکھ، سیمٹ میں 1 کروڑ 16 لاکھ، کھاد کے شعبے میں 1 کروڑ 9 لاکھ اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز میں 95 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایا کاری ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب ستمبر میں ہی توانائی کے شعبے میں بیرونی انویسٹرز نے 1 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کا سرمایا نکال لیا، سہ ماہی بنیادوں پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 8 اعشاریہ 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو 9 سال کی بدترین پرفارمنس ہے۔