لاہور (جیوڈیسک) خسارے میں چلنے والا سرکاری ادارہ منافع کمانے لگا۔ چھ ماہ میں سوئی ناردن گیس کمپنی کو ساڑے تین ارب روپے سے زائد کا منافع ہوا۔
خسارے میں چلنے والی کمپنی ایس این جی پی ایل ایک بار پھر منافع کمانے لگی۔ پاکستان سٹاک یکسچینج میں جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران 152 ارب روپے کی گیس فروخت کی گیس کی فروخت میں 28 فیصد اضافے کے باعث کمپنی کو 3 ارب 60 کروڑ روپے کا منافع ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے ایل این جی کی درآمدات میں اضافے کے باعث کمپنی کی سیلز بڑھی اور اس کے منافع میں اضافہ ہوا۔ مستقبل میں ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر سے گیس کی سپلائی مزید بڑھے گی وہیں کمپنی کی سیلز میں بھی مزید اضافے کا امکان ہے۔