کراچی (جیوڈیسک) ٹریکٹرز کی فروخت کو ٹاپ گیئرلگ گیا، ایک ماہ کے دوران ٹریکٹروں کی فروخت 19 فیصد بڑھ گئی۔ کسان پیکیج کے باعث ملک بھر میں زرعی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ ٹریکٹروں کی فروخت بھی زور پکڑ گئی ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ٹریکٹروں کی فروخت 5 فیصد اضافے سے 3 ہزار 832 تک پہنچ چکی ہے ۔ دوسری جانب صرف اگست میں ٹریکٹرز کی کھپت 19 فیصد اضافے سے 2 ہزار 391 رہی۔
ماہرین کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے رواں برس ٹریکٹر سکیم کے اعلان نہ کیے جانے کے باعث کسانوں میں کوئی ابہام نہ رہا جس کے باعث انہوں نے ٹریکٹرز کی خریداری شروع کر دی۔
دوسری جانب رواں برس حکومت کی جانب سے دیئے گئے زرعی پیکیج سے کسانوں کی معاشی حالت میں بہتری آرہی ہے جو ٹریکٹرز کی فروخت میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔