کراچی: حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان، اراکین صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری اور ارتضیٰ فاروقی نے کہا ہے کہ ماہ ربیع النور کے موقع پر اتحاد و بھائی چارگی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، ربیع الاول آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مہینہ ہے ہم سب مسلمانوں کو چاہیئے کے اس ماہ مقدس میں تمام تفرتوں اور قدورتوں کو مٹا کر سیرت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمپر عمل کرتے ہوئے اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارگی کا مظاہرہ کریں ،اراکین اسمبلی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یکم ربیع الاول تا 12 ربیع الاول تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کیا جائے تاکہ ربیع الاول کے موقع پر منعقدہ تقریبات، محافل میلاد، جلوس اور چراغاں شایان شان طریقے منا یا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے تحت عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں علماء اکرام، علاقہ معززین، سیاسی و سماجی رہنمائوں اور ربیع الاول کے موقع پر شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں چراغاں، محافل میلاد اور ریلی و جلوس کے منتظمین نے شرکت کی اجلاس میں رینجرز، پولیس، ٹریفک پولیس سمیت عوامی سہولیات کی فراہمی پر مامور تمام اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔
شاہ فیصل زون کے تحت عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس اتحاد ویکجہتی کا فقید المثال مظاہرہ تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام اور علاقہ عمائدین کے باہمی مشاورت اور تعاون کے ذریعے سیکورٹی انتظامات اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دے دیا گیا اراکین اسمبلی نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ عید میلا النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر عبادت گاہوں ،محافل میلاد کی اجتماع گاہوں جلوسوں اور ریلیوں کے روٹس پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے ریلیوں اور جلوسوں کے راستوں سے تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ یقینی بنا یا جائے اراکین اسمبلی نے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یقین دلا یا کہ سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام امور کی مکمل نگرانی میں انجام دہی کو یقینی بنا یا جائے گا۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر ضلع کورنگی میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے اپنی تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے لائیں گے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا عید الاضحی کے موقع پر ضلع کورنگی کے تمام زونز میں صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے لئے اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کو یقینی بنا کر عوام کو مثالی معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے اس سلسلے میں شاہ فیصل زون کے تحت عید امیلا د النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر بروقت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے مرکزی کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے علاقہ مکین اپنے شکایات مرکزی کنٹرول روم کے فون نمبر99348648 اور 99248647 پر درج کراسکتے ہیں۔
جہا ں موجود متعلقہ محکمے کا ذمہ دار شکایات کا بروقت اور فوری ازالہ ممکن بنا ئے گا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے تمام زونز کو ہدایت کی کہ منتظمین کے باہمی مشاورت کے ساتھ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جائے اہم شاہراہوں اور جلوسوں کے روٹس پر قائم تجاوزات، رکاوٹوں سڑکوں، فٹ پاتھوں پر کھڑی ناکارہ گاڑیوں اور غیر قانونی وہیکل اسٹینڈز کا بھی خاتمہ یقینی بنا یا جائے اس موقع پر انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر علاقائی سطح پر فراہمی ونکاسی آب کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلا نے کے لئے فوری اقدامات کریں۔